آئی ایم ایف سے قسط ملنے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

0 136

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کوختم ہوئے ہفتے میں 1.14 ارب ڈالربڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کو 14 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.11 ارب ڈالر بڑھ کر 9.12 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 2.86 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.33 ارب ڈالر رہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.