افغانستان ، بارشوں کے بعد سیلاب سے تباہی ، 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

0 106

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے افغانستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔

افغان صوبےغور اور فاریاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتا ہیں،سیلاب سے 2 ہزار سے زائد مکانات بھی تباہ ہوگئے ۔

4 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔سیلابی صورتحال کے باعث شہریوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے، خوفناک سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا۔

شہری کے مطابق میں اور میرا خاندان حکام کی طرف سے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان ہونے کے بعد گھر بار چھوڑ کر حفاظتی مقام کی جانب نقل مکانی کر گئے۔

صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہنگامی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے،یاد رہے کہ پچھلے ہفتےافغان صوبے بغلان میں بھی سیلاب سے 313 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.