صیہونی دشمن پسپائی اختیار کر رہا ہے اور اسے ناکامی کا منھ دیکھنا پڑاہے،خالد مشعل

0 100

یر ملکی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک حماس کے سربراہ خالد مشعل نے ہفتے کے روز ترکی کے شہر استنبول میں طوفان الاحرار اجلاس سے خطاب میں اس بات پر تاکیدکرتے ہوئے کہ مزاحمت غزہ ميں بہتر حالت میں ہے۔

اس خطے میں ہر جگہ مزاحمت ایک بار پھر ابھر کر آئی ہے اور اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے، امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ نسل کش حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسرائیل کو شکست دینے اور صیہونی منصوبے کو خاک میں ملانے کا ہمارے پاس ایک تاریخی موقع ہے، اسرائیل ، امریکہ کی حمایت سے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ہم امت مسلمہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی جرائم کو روکنے کے لیے اپنے احتجاج کو جاری رکھیں اور امریکی اور صیہونی حکومت کے سفارت خانوں کو طوفان کی طرح گھیر لیں۔

دریں اثنا القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کے بجائے اپنے فوجیوں کو قیدیوں کی تلاش میں غزہ کے گلی کوچوں میں بھیجنے کو ترجیح دیتی ہے، لیکن وہ مارے جاتے ہیں اور تابوت میں رکھ کر واپس لوٹائے جاتے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.