پختونخوا حکومت نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کر کے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،علی پرویز

0 109

وزیرمملکت علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کودیوالیہ کرنے کی کوشش کی ہے، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا کی حکومت نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرکے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کو وفاقی بجٹ کا انتظار کرنا چاہیے تھا، پی ٹی آئی معیشت کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت نے فرضی اعداد وشمار پر بجٹ پیش کیا، امید ہے خیبر پختو نخوا حکومت اپنے رویے پر نظرثانی کرے گی اور پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور وزیرخزانہ وفاق سے تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کر دیا گیا،صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے100ارب روپے کاسرپلس بجٹ پیش کیا۔

وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے بتایا کہ کل محصولات 1754 ارب روپے ہیں جبکہ کل اخراجات 1654ارب روپے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.