غزہ میں حضرت فاطمہ الزہرا (س) مسجد پر صیہونی حکومت کا ڈرون حملہ

0 88

غزہ پر صیہونی حکومت نے اب تک درجنوں مساجد پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

مرکزی شہر غزہ کے الدرج محلے میں واقع مسجد حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کو غاصب صیہونی فوجیوں نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اس مسجد میں ایسے سیکڑوں پناہ گزیں پناہ لئے ہوئے ہيں جن کے گھر تباہ ہوگئے ہيں اور ان کے پاس رہنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ غزہ پر صیہونی حکومت نے اب تک درجنوں مساجد پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

جعلی و غاصب صیہونی حکومت سات اکتوبر دوہزار تیئس سے مغربی ممالک کی ہمہ گیر حمایت سے غزہ پٹی اور غرب اردن میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی ناجائز صیہونی حکومت کی جنگی مشینری کے ذریعے فلسطینی خواتین اور بچوں کا قتل عام جاری رہنے کا باعث بنی ہے۔

نسل کش صیہونی حکومت کی فوج ، سات اکتوبر سے اب تک پینتیس ہزارسات سو نو فلسطینیوں کو شہید اور اناسی ہزار نو سو نوے افراد کو زخمی کرچکی ہے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.