ایم کیو ایم نے قربانی نہیں گناہوں کو کفارہ ادا کیا، سینیٹر وقار مہدی

0 117

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی نے چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے حصے کی قربانی نہیں اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کیا ہے۔

1988 ہو یا 2024 ایم کیو ایم کو ہمیشہ کراچی اور حیدرآباد سے خیرات میں نشستیں دی گئیں، اردو بولنے والے سندھی ہمیشہ قتل و غارت اور نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے آئے ہیں، شہر میں امن کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگردوں کو لگام ڈال کر رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی الطاف حسین ٹو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے بغیر بے نظیر بھٹو وزیراعظم نہیں بن سکتی تھیں، خدشات کے باوجود وزیراعظم بننے کیلئے انہیں ووٹ دیا۔ ہم اپنے حصے کی بہت زیادہ قربانی دے چکے اب کسی اور کی باری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.