رفح کی المناک صورتحال مایوس کن ہوتی جا رہی ہے: عالمی عہدے دار

0 71

عالمی ریڈکراس نے رفح کے حالات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

عالمی ریڈکراس اور ہلال احمر سوسائٹیوں کے سربراہ فرانچسکو روکا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے انسانی حالات تشویشناک حدتک بحرانی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رفح ميں انسانی بحران روز بروز شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔

فرانچسکو روکا نے کہا کہ مجھے غزہ میں انسانی بحران پر سخت تشویش ہے اور اس حوالے سے اب مایوسی بڑھنے لگی ہے۔

اس سے پہلے غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا تھا کہ غزہ میں 20 ہزار سے زائد کینسر نیز دل اور خون کی بیماریوں میں مبتلا افراد ضروری دواؤں کے فقدان کے نتیجے میں موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوجیوں کے قبضے اور محاصرے کے نتیجے میں بنیادی ترین دوائیں بھی ختم ہوگئي ہیں اور ہزاروں زیر علاج افراد رفح پاس کھلنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے عوام کو دردناک موت سے نجات دلانے کے لئے مداخلت کریں۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے عالمی برادری کی تمام تر مخالفتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رفح میں اپنی خونخوار فوج اتار دی اور رفح پاس کو بند کر دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.