آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،کورکمانڈرپشاور اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج فوجیوں کی عیادت بھی کی، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور جذبے سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 5 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔