نیتن یاہو کو شرم آ گئی تاہم امریکی ترجمان نے رفح پر صیہونی حملے کو جائز قرار دیدیا

0 101

رفح میں پناہ گزینوں کے خیمے جلا دینے پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی شرم آ گئی تاہم امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ان حملوں پر صیہونی حکومت کو حق بجانب قرار دیا ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کو حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے، ہم سجھتے ہیں کہ رفح حملے میں حماس کے دو سینیئر ارکان مارے گئے، دونوں حماس دہشتگرد صیہونی شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات میں واضح ہیں کہ صیہونی حکومت کو شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج سے رابطے میں ہیں، صیہونی حکومت رفح حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات صیہونی فوج کے رفح پناہ گزین کیمپ پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.