پناہ گزینوں کے خیموں پربمباری کے بعد صیہونی فوج کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ

0 51

فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کے بعد صیہونی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کردیا جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 230 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے۔

رفح کا کویتی اسپتال بھی صیہونی حملوں کی وجہ سے بند کردیا گیا، اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ صیہونی حملوں میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسپتال کو بند کیا جا رہا ہے۔

رفح حملے کے بعد بیلجیئم کے نائب وزیراعظم نے صیہونی حکومت پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی رفح میں صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں صیہونی فضائی حملہ انتہائی خوفناک ہے۔

الجزائر نے رفح قتل عام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جرمنی نے کہا کہ رفح میں فضائی حملے میں بچوں سمیت جلی ہوئی لاشوں کی تصاویر ناقابل برداشت ہیں، شہری آبادی کو بہتر طور پر تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.