صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے

0 103

لبنان کی اسلامی استقامت نے شام کے مقبوضہ جولان علاقے میں صیہونی کالونیوں اور صیہونی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ملت فلسطین کی حمایت اور اس کی بہادر و شریف استقامت کی حمایت میں اسلامی استقامت نے حملہ آور ڈرون طیاروں سے مقبوضہ جولان کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی یردن چھاؤنی کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق اس حملے میں اس فوجی چھاؤنی میں تعینات آئرن ڈرون سسٹم اور صیہونی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کی جگہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں صیہونی دشمن کے ریڈار ناکارہ ہوگئے جبکہ دشمن کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.