غزہ میں صیہونی فوج کا مرکاوا ٹینک تباہ
الاقصی بریگيڈ نے صیہونی حکومت کا ایک ٹینک تباہ کرنے اور شہر رفح میں اس غاصب حکومت کے فوجیوں کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔
شہدائے الاقصی بریگيڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ ميں واقع شہر رفح میں صیہونی فوج کے ایک ٹینک کو آر پی جی سے تباہ کیا ہے۔
الاقصی بریگيڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے مصر اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے میں واقع یبنا کیمپ کے جنوب میں صیہونی فوج پر دو راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ شدید سنسر کی بنا پر صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع اپنے مہلوکین کی صحیح تعداد کا اعلان نہيں کرتے۔
اسرئيلی میڈيا غزہ جنگ میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور مقبوضہ فلسطین میں اس پر سخت ردعمل سامنے آنے کے خوف سے ایسا کرتا ہے۔ صیہونی میڈيا نے اس سے قبل فاش کیا تھا کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے اپنے مہلوکین اور زخمیوں کی جس تعداد کا اعلان کیا جاتا ہے اور اسپتال جس تعداد کا اعلان کرتے ہيں اس میں کافی تضاد ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے اس سے پہلے رپورٹ دی تھی کہ صیہونی حکام نے اسپتال حکام کو ہدایات دے رکھی ہيں کہ فوج سے ہماہنگی کے بغیر مرنے والوں کی تعداد کا اعلان نہ کیا جائے۔