لبنان پر صیہونی حکومت کا حملہ، دو نوجوان شہید

0 86

صیہونی فوج کی بمباری میں 2 لبنانی چرواہے شہید ہوگئے۔

جنوبی لبنان میں صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں 2 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

المنار چینل نے اتوار کی دوپہر رپورٹ دی کہ صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے "حولا” پر حملہ کیا۔

چند منٹ بعد لبنان 24 چینل نے اطلاع دی کہ حولا پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں علی مصطفیٰ قاسم” اور ان کے بھائی "محمد مصطفیٰ قاسم” نامی دو لبنانی شہری شہید ہو گئے۔

المنار چینل کے رپورٹر علی شعیب نے بتایا کہ یہ دونوں شہید دو لبنانی چرواہے تھے جو اپنے گھر واپس جاتے ہوئے صیہونی بمباری میں شہید ہوگئے۔

لبنان 24 نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ صیہونی جنگی طیاروں نے "عیتا الشعب” کے علاقے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

المنار کے رپورٹر نے یہ بھی بتایا کہ ایک صیہونی مرکاوا ٹینک عیتا الشعب کے علاقے میں گولیاں برسا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.