سرایا القدس کا صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پرابابیل بموں سے حملہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

0 80

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ سرایا القدس نے آج بدھ کو غزہ کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ لڑائی اور ان پر حملے کی خبر دی ہے-

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی غزہ کے البریج کیمپ میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر، ابابیل بموں سے حملے ميں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوگئے- اس بیان میں کہا گيا ہے کہ سرایا القدس کے جوانوں کی، مناسب ہتھیاروں اور اینٹی آرمرز کے ساتھ شہر رفح میں غاصب فوجیوں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی- اسی سلسلے میں صیہونی فوجیوں نے آج یہ اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں اس کے دس فوجی زخمی ہوئے ہیں-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.