جاپان کا ایٹمی حملے کی یاد میں ہونیوالی تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

0 70

جاپان کے شہر ناگاساکی نے شہر پر امریکی ایٹمی حملے کی یاد میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

میئر شیرو سوزوکی کا کہنا تھا کہ ناگاساکی کی شہری حکومت نے تقریب میں اسرائیل کی شرکت کا دعوت نامہ روک دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دعوت نامے کے بجائے جاپان میں اسرائیلی سفیر کو غزہ جنگ روکنے کےلیے خط ارسال کیا ہے۔

ناگاساکی کے میئر کے مطابق اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ تقریب میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہری حکومت نے جاپان میں فلسطینی نمائندے کو تقریب کا دعوت نامہ ارسال کردیا ہے، اسرائیل نے ناگاساکی شہری حکومت کے اقدام پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

سالانہ یادگاری تقریب میں 154 ممالک کےنمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے 9 اگست 1945 کو جاپانی شہر ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا جس سے 74 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں، اس سے قبل 6 اگست 1945 کو امریکا نے ایک اور جاپانی شہر ہیروشیما پر بھی ایٹم بم گرایا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.