صیہونی حکومت نے غزہ جنگ میں حمایت کیلئے خفیہ طریقوں سے امریکی اراکین کو ہدف بنانا شروع کردیا

0 113

صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کیلئے حمایت بڑھانے کی خاطر امریکی اراکین کانگریس کو خفیہ طور پر ہدف بنانا شروع کردیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کے خلاف یہ آپریشن صیہونی وزارت برائے ڈائسپورا افئیرز کے احکامات پر کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اراکین کانگریس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ صیہونی فوج کی فنڈنگ کریں۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ایک درجن سے زائد اراکین کانگریس کو ہدف بنایا گیاہے۔

جن اراکین کو ہدف بنایا گیا ہے ان میں زیادہ تر سیاہ فام اور ڈیموکریٹس تھے جن میں ایوان کے اقلیتی لیڈر حکیم جیفری بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس مقصد کیلئے 20 لاکھ ڈالر صرف کیے گئے اور تل ابیب میں موجود کمپنی کی خدمات لی گئیں، یہ کام مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.