حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے،جاں بحق افرادکی تعداد 23 ،مزید 5 زخمی دم توڑ گئے

0 112

اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد کے مطابق پریٹ آباد میں گیس سلنڈردھماکے کے مزید 5 زخمی انتقال کرگئے جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق افرادکی تعداد 23 ہوگئی، گیس سلنڈرکی دکان میں دھماکے سے 62 افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔

دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.