اسلام آباد(شوریٰ نیوز)نجی ٹی وی چینلز نےڈاکٹر حیدر علی سے دوبارہ پی ٹی آئی چھڑوا دی جب کہ اُن کے حوالے سے5مارچ کو یہ خبریں جاری کی گئی تھی کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے اور اسی حوالے سے نجی میڈیا نے اُن کے حوالے سے تصاویر بھی جاری کی تھیں 5مارچ کو جاری کی گئی تصاویر میں ڈاکٹر علی حیدر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اور رہنمائوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔یاد رہے کہ 5 مارچ کو جاری کی گئی خبر اور تصویر کے بعد6 مارچ کو ڈاکٹر حیدر علی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاتھا کہ سیاسی شخصیات کے مابین ملاقاتیں سیاسی اور جمہوری نظام کا حصہ ہے. یہ بات درست ہے کہ کئی پارٹیوں کے قائدین کی طرف سے رابطے کیے جارہے ہیں لیکن تا حال پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا. جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں اور تمام فیصلے اپنے کارکنان کی مشاورت سے کرتا ہوں. کسی بھی سیاسی فیصلے سے پہلے کارکنان سے مشاورت کریں گے کیونکہ میرے کارکن میرا سب سے قیمتی اثاثہ ہے اور اٗن کی رائے اور مفادات مجھے ہر چیز سے زیادہ عزیز ہیںنجی ٹی وی کی جانب سے آج مورخہ 24مئی 2023 کو جاری کی گئی خبر میںلکھا کہ سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے9 مئی کے پرتشدد واقعات کے باعث پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاڈاکٹرحیدر علی کل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔