پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اگست میں بولیاں وصول کرلیں گے، محمد اورنگزیب

0 81

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کیلئے اگست کے پہلے ہفتے میں بولیاں وصول کرلیں گے، اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے بھی بولیاں پندرہ جولائی تک وصول ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور ائیر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کچھ ماہ بعد ہوگی، روزویلٹ ہوٹل، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک کو بھی بیچا جائے گا، بجلی پیدا اور تقسیم کرنے والی 9 کمپنیاں بھی بیچ دی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.