انٹربینک میں ڈالر سستا اوراوپن مارکیٹ میں مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 309 روپے ہو گئی،قدر میں ملا جلا رجحان

0 61

کراچی(شوریٰ نیوز) انٹربینک میں ڈالر سستا اوراوپن مارکیٹ میں مہنگا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 309 روپے ہو گئی،قدر میں ملا جلا رجحان،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس کے نتیجے میں امریکی کرنسی کے اوپن ریٹ 309روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر محدود اتارچڑھاؤ کے بعد مستحکم رہی۔ انٹربینک میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26پیسے بڑھ کر 287.40 روپے کی سطح پر آگئی تھی جو بعدازاں 14پیسے گھٹ کر 287روپے پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف ایک پیسے کی کمی سے 287.13روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 309روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں فرق نمایاں ہوگیا ہے۔ لیکن ہنڈی حوالہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر 322روپے کی خطرناک سطح تک جا پہنچی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.