ملکی تجارت میں سست روی، شرح نمو 7.8 فیصد کم ہو گئی

مجموعی خدمات کے شعبے میں 18.0 فیصد حصہ سال بہ سال 4.5 فیصد رہی

0 58

کراچی (شوریٰ نیوز) ملکی تجارت میں سست روی، شرح نمو 7.8 فیصد کم ہو گئی ،مجموعی خدمات کے شعبے میں 18.0 فیصد حصہ سال بہ سال 4.5 فیصد رہی ،ہول سیل اور رٹیل کی تجارت میں سست روی کے باعث سروسز کے شعبے کو دھچکا پہنچا ہے۔جہاں ایک طرف افراط زر اپنی انتہا کو چھو رہا ہے تو وہیں دوسری طرف طلب میں کمی کے باعث پیداوار میں فرق پڑا ہے جس کی وجہ سے سروسز سیکٹر کی شرح نمو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران 4 اعشاریہ 5 فیصد کم ہوئی ہے۔ریسرچ ہیڈ آپٹیمس کیپٹل مینجمنٹ ارسلان صدیقی نے کہا کہ تھوک اور خوردہ تجارت نے خدمات کی ترقی کو تقریباً روک دیا ہے، افراط زر کے بلند ماحول اور طلب میں کمی نے ہول سیل اور ریٹیل تجارت کو سکیڑ کر رکھ دیا، مجموعی خدمات کے شعبے میں 18.0 فیصد حصہ سال بہ سال 4.5 فیصد جبکہ عمومی نمو مالی سال 2023 میں سال بہ سال 7.8 فیصد کم ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.