تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا کر نام جے یو آئی کو بھجوا دیئے

0 46

پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے پانچ رکنی ٹیم بنا کر ٹیم میں شامل ارکان کے نام جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کو بھجوادیے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جی یو آئی سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے نام شامل ہیں، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شبلی فراز اور عمر ایوب بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی سے اتحاد پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بصد احترام سمجھتے ہیں پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کی کمی ہے، پی ٹی آئی قائد کی طرف سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

انہوں نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کے بیانات جے یو آئی کے ساتھ نہ چلنے کی بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی اورسنی اتحاد کونسل ابہام کو دور کریں، ہم مشترکہ اہداف اور مذاکرات سے انکار نہیں کرتے۔

پی ٹی آئی کے وفود نے بھی رابطے کیے ہیں، مجلس شوریٰ نے اس کا بھی جائزہ لیا، پی ٹی آئی کو مذاکرات میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی پر واضح کردیا تھا مناسب ماحول کا قیام ضروری ہے، ہم نے جن مثبت رویوں کا آغاز کیا ہم قائم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.