خیبر کی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، دھماکے اور فائرنگ

0 109

خیبر کی تختہ بیگ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا،چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے ردعمل میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

ڈی پی او کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں فائرنگ سے ایک پولیس اورایک ایف سی اہلکارزخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو ایچ ایم سی پشاورمنتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج شہید ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے، پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ تختہ بیگ پوسٹ جمرود بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر واقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.