ٹرمپ کے حامیوں کوامریکی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں قید کی سزا

5 حامیوں کو حملے کے جرم میں 18 سے 4 سال تک قید کی سزا سنائی گئیں

0 103

واشنگٹن(شوریٰ نیوز)ٹرمپ کے حامیوں کوامریکی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں قید کی سزا، 5 حامیوں کو حملے کے جرم میں 18 سے 4 سال تک قید کی سزا سنائی گئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے 5 حامیوں کو امریکی پارلیمنٹ اور کپیٹل ہل پر حملے کے جرم میں 18 سے 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کی قیادت کرنے والے اور منصوبہ ساز اسٹیورٹ روڈز کو بغاوت کی سازش اور دیگر جرائم پر 18 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ استغاثہ نے 25 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔خیال رہے کہ 18 سال کی طویل ترین قید کی سزا پانے والے اسٹیورٹ روڈز امریکی فوج کے سابق پیراٹروپر اور وکالت کی ڈگری رکھتے ہیں۔ انھوں نے 2009 میں ’اوتھ کیپرز‘ نامی ملیشیا کی بنیاد رکھی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید حامی ہونے کے باعث اسٹیورٹ روڈز اور ان کی جماعت پُرتشدد مظاہروں میں پیش پیش رہی۔ روڈز نے امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کو پھانسی دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.