عمان کے بادشاہ کل ایران کا دورہ کرینگے
دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے
تہران (شوریٰ نیوز)ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر عمانی بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید اتوار کوایران کا دورہ کریں گے جہاں ایرانی صدر ایرانی سعدآباد محل میں باضابطہ طور ان کا استقبال کریں گے۔اس استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے۔اس ملک کے کچھ وزراء اور سنیئر حکام اس دو روزہ دورے کے دوران بادشاہ عمان کے ہمراہ ہیں۔یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تصور کیا جا رہا ہے۔