غزہ پر صیہونیوں کے حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید

0 117

غزہ میں اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے تازہ حملوں میں چند بچوں سمیت کم سے کم چالیس عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مغربی غزہ کے علاقے الرمال کے القاہرہ کالج پر غاصب صیہونی حکومت کی تازہ بمباری میں کم سے کم گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم سے کم پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ادھر غزہ میں محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں واقع عبسان نامی قصبے میں ایک رہائشی مکان پر صیہونی بمباری میں ایک خاتون اور تین بچے شہید ہوگئے۔

اس حملے میں دس افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.