صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے

0 104

حزب اللہ لبنان نے صیہونی نشین کالونیوں پر میزائلی حملے کئے ہيں۔

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کو تین بار میں اسّی میزائلوں سے نشانہ بنایااسرائیل کے فوجی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے میزائلوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے نہاریا اور میرون علاقوں پر میزائل فائر کئے ہيں۔

حزب اللہ کے میزائلی حملے کے نتیجے میں ان علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور ساٹھ ہزار سے زیادہ صیہونیوں کو پناہ گاہوں میں بھاگ کر پناہ لینا پڑی۔

اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کی میزائلی کارروائیوں ميں تیزی آنے پر حیرت کا اظہار کیا ہےالجزیرہ ٹی وی نے بھی عبری زبان میڈيا کے حوالے سے مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں میں اضافے کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ لبنان نےگذشتہ چند مہینوں سے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور اس علاقے کے فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو حملے کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔

اب تک دسیوں ہزار فلسطینی استقامت کے حملوں کے خوف سے لبنانی سرحدوں کے قریب واقع کالونیوں کو چھوڑ کر بھاگ چکے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.