لاہور، نابینا افراد نے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا
لاہور کے پریس کلب کے باہرنابینا افراد نے دھرنا دیا جس میں شریک مظاہرین نے کہا تھا کہ ہمارے مطالبات سیدھے سے ہیں ، ہم نے وزارت اعلیٰ کی کرسی مانگی ہے نہ گورنر کا استعفیٰ ! صرف اپنا حق مانگا ہے ،ہم معذور لوگ باعزت روزگار کے ذریعے گھر والوں کا سہارا بننا چاہتے ہیں۔
نابینا افراد نے کہا کہ پیر کے روز انتظامیہ نے انہیں پناہ گاہ میں قید کردیا تھا جہاں سے بمشکل نکلے ہیں،نابینا افرا د نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا جس کے بعد پولیس نے نابینا افراد کو گاڑیوں میں بٹھا کر پناہ گاہ پہنچا دیا۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دیہاڑی پر کام کرنے والے 1200 ملازمین کو مستقل کیا جائے، ریگولر ملازمین کا اسپیشل الاؤنس 10 ہزار روپے کرنے اور 3 فیصد کوٹے کو 6 فیصد کیا جائے۔