ضلع کرم میں دو قبائل کےتنازعے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ کامیاب

0 114

ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جرگے کے بعد فریقین کے درمیان امن معاہدہ کامیاب ہوگیا،ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق فریقین نے 2 ماہ کیلئے عارضی فائربندی کے معاہدے پر بھی دستخط کردے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع کرم میں دونوں قبائل کے درمیان مستقل فائربندی کیلئے بھی باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا، پشاور ضلع کرم شاہراہ کو آمدورفت کیلئے محفوظ بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے جرگہ رکن حاجی رحمت حسین کا کہنا تھا کہ کسی بھی فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر 12 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا،

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں سے 50 افراد جاں بحق اور 226 زخمی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.