گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت میں نہیں، ن لیگ سے مجبوری کا الائنس ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کو سپورٹ نہ کرتی تو 3 ماہ بعد دوبارہ الیکشن ہوتے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی حالات مشکلات سے دوچار ہیں، انتخابات میں کسی پارٹی کے پاس اکثریت نہیں تھی، دو پارٹیوں کو ملنا تھا، ہم حکومت میں نہیں،ن لیگ سےمجبوری کا الائنس ہے۔
ہم پنجاب میں بڑے اچھے طریقے سے اپوزیشن کر رہے ہیں،آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرنا لیڈر شپ کا کام ہے،انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ فیصلے کرنے کے بعد اتحادیوں کو اعتماد میں لیتی ہے۔