جماعت اسلامی کا دھرنا، گورنر سندھ کی حافظ نعیم کو ملاقات کی دعوت

0 117

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار آئیں، میرے ساتھ بیٹھیں، میرے پاس حل ہے۔، مسائل کے حل کے لئے جہاں بلائیں گے آجاؤں گا۔

آپ کے لوگ اگر چاہیں تو انہیں موٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ دینے کو تیار ہوں، آئی پی پیز مسئلہ کے حل کے لئے حکومت کام کر رہی ہے،واضح رہے کہ مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.