برطانیہ اور مصر نے ایران و لبنان کی فضائی حدود کا استعمال روک دیا

0 106

برطانیہ اور مصر نے اپنی فضائی کمپنیوں کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور حزب اللہ کے سینئر ارکان کی شہادت کے بعد خطے میں صورت حال خراب ہونے کے خدشات ہیں۔

ان ہی خدشات کے پیش نظر برطانیہ اور مصر نے اپنی فضائی کمپنیوں کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے اپنی مغربی حصے کی فضائی حدود سے گریز کرنے سے متعلق ہدایت کی تردید کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.