بی جے پی رہنما کا کانگریس رہنماؤں پر پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ لینے کا الزام

0 105

بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے کانگریس رہنماؤں پر پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ لینےکا الزام عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنماؤں نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت 7 رکن پارلیمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے ان پر پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ لینے کا الزام عائد کیا۔

بی جے پی رہنما گری راج سنگھ کا کہنا تھا راہول گاندھی کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں، راہول گاندھی نے پہلے کہا تھا کہ انھیں اتر پردیش کے آم پسند نہیں، پاکستانی سفارت خانے نے اب راہول گاندھی کو آم بھیجے ہیں۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ راہول گاندھی کو آم اسی جگہ سے مل رہے ہیں جہاں ان کا دل ہے، راہول، یوپی کے آم پسند نہیں کرتے لیکن پاکستان کے آموں کو لے کر پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے 7 اراکین پارلیمنٹ کو آموں کے ڈبے بھیجے جن میں راہول گاندھی،کپل سبل، ششی تھرور، محب اللہ ندوی، ضیا الرحمان، اقرا حسن اور افضل انصاری شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.