سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، میرا سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا جنرل ریٹائرڈ فیض سے کوئی تعلق نہیں، اگر فوج جنرل ریٹایرڈ فیض کا احتساب کرنا چاہتی ہے تو کرے۔
عمران خان نے کہا کہ میرا جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جنرل ریٹائرڈ فیض کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، افغانستان کا معاملہ چل رہا تھا اس لیے جنرل فیض حمید کو نہیں ہٹانا چاہتا تھا، میری جنرل فیض حمید کو ہٹانے کے معاملے پر جنرل باجوہ سے تلخی بھی ہوئی تھی۔