فیض حمید سے کوئی تعلق نہیں، انکا احتساب فوج کا اندرونی معاملہ ہے، عمران خان

0 113

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، میرا سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

 

انہوں نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے   کہا کہ میرا جنرل ریٹائرڈ فیض سے کوئی تعلق نہیں، اگر فوج جنرل ریٹایرڈ فیض کا احتساب کرنا چاہتی ہے تو کرے۔

 

عمران خان نے کہا کہ میرا جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جنرل ریٹائرڈ فیض کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے،  افغانستان کا معاملہ چل رہا تھا اس لیے جنرل فیض حمید کو نہیں ہٹانا چاہتا تھا، میری جنرل فیض حمید کو ہٹانے کے معاملے پر جنرل باجوہ سے تلخی بھی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.