د دودھ کی قیمت میں اضافہ ، سرکاری ریٹ پر دودھ کی عدم فراہمی

ہ دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے نے صارفین کو حیران کر دیا

0 102

کراچی (شوریٰ نیوز) د دودھ کی قیمت میں اضافہ ، سرکاری ریٹ پر دودھ کی عدم فراہمی، دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے نے صارفین کو حیران کر دیا،د دودھ کی قیمت میں اضافہ،، ریٹیلرز کو سرکاری مقررہ قیمت پر دودھ نہیں مل رہا، اس بات کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،ڈیزل کی قیمت گزشتہ 15 دنوں کے دوران 35 روپے فی لیٹر گرنے سے ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں کمی کے باوجود تازہ دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے نے صارفین کو حیران کر دیا۔ اضافے کے بعد کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔رواں برس فروری میں اسٹیک ہولڈرز نے کھلے دودھ کی فی لیٹر قیمت 20 روپے بڑھا دی تھی۔کمشنر کراچی کی جانب سے 16 دسمبر 2022 کو دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 180 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی، تاہم خوردہ فرشوں نے سرکاری نرخوں پر دودھ بیچنے سے انکار کرتے ہوئے دودھ 190 روپے فی لیٹر فروخت کرنا شروع کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.