حزب اللہ نے اسرائیل کی کمزوری پکڑ لی، معمولی ڈرونز سے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے لگی، صیہونی میڈیا کی رپورٹ

0 100

عبرانی ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں جاری کشیدگی میں لبنان کی حزب اللہ کی فوجی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی جنگی برتری کا اعتراف کیا۔

المیادین چینل نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شمالی محاذ پر ڈرونز کا خطرہ شدت اختیار کرگیا ہے اور ایک ہی وقت میں ان درجنوں ڈرونز کی خوفناک پرواز کے حوالے سے صیہونیوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

عبرانی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دشمنوں نے ہماری کمزوری پکڑ لی ہے، وہ سستے اور معمولی ڈرونز کے ذریعے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔

عبرانی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں اور یہ اپنی ہائی ٹیک پاور سے ناقابل یقین حد تک ہماری حساس تنصیبات تک پہنچنے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ڈرونز سے نمٹنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کے ناکارہ ہونے کے خدشات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.