چین کی اہم منصوبوں میں امریکی کمپنی کی میموری چپس پر پابندی
مائیکرون ٹیکنالوجی کی تیار کردہ میموری چپس چین کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ
بیجنگ (شوریٰ نیوز)چین کی اہم منصوبوں میں امریکی کمپنی کی میموری چپس پر پابندی ،مائیکرون ٹیکنالوجی کی تیار کردہ میموری چپس چین کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،ملک کے سائبر اسپیس ریگولیٹر نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ چین کی سیکورٹی نیٹ ورک کو مائیکرون کی میموری چپس سے خطرات لاحق ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ فرم کی مصنوعات کو انفراسٹرکچر کے اہم منصوبوں سے روک دیا جائے گا۔بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد چین کا امریکی چپ بنانے والی کمپنی کے خلاف پہلا بڑا اقدام ہے۔
طویل عرصے سے جاری اس تنازعے کے نتیجے میں واشنگٹن نے بیجنگ کی چپ بنانے والی صنعت کے خلاف متعدد اقدامات کیے ہیں اور امریکہ کے سیمی کنڈکٹر سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے ایک بیان میں کہا:” جائزے میں پایا گیا ہے کہ مائیکرون کی مصنوعات میں نیٹ ورک سیکیورٹی کے سنگین خطرات ہیں، جو چین کے اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر اہم سیکیورٹی خطرات پیدا کرتے ہیں، جس سے چین کی قومی سلامتی متاثر ہوتی ہے۔مائیکرون کے ترجمان نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ کمپنی کو ‘چین میں فروخت ہونے والی مائیکرون مصنوعات کے جائزے کے بعد سی اے سی کا نوٹس موصول ہوا ہے ۔