برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا

آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمتوں میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا

0 75

لندن (شوریٰ نیوز)برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا ،آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمتوں میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا ، برطانیہ میں پیاز،گاجر اور آلوکی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سال کے آغاز سے اب تک آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمتوں میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے ، گزشتہ 12 ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی کی قیمت 46.4 فیصد بڑھی۔برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق 12 ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 30 فیصداضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.