حزب اللہ کے میزائلوں نے دہشتگرد اسرائیل کی اڑائی نیند، صیہونی فوجی ٹھکانوں پر پھر ہو‏ئی راکٹوں کی بارش

0 100

حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

المنار ٹی وی چینل کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے بدھ کے روز مقبوضہ شبعا فارمز میں واقع "زبدین” چھاونی کو میزائل سے نشانہ بنایا، جو براہ راست ہدف پر لگا۔

حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے مجاہدوں نے الراھب چھاونی کے اطراف صہیونی فوج کے ٹھکانے کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اسی طرح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع "المطلہ” فوجی اڈے اور شبعا فارمز میں واقع "رویسہ القرن” فوجی ٹھکانے کو بھی راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.