صیہونیت مخالف آپریشن، کئی صیہونی ہلاک و زخمی

0 100

میڈیا ذرائع نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے قریب صیہونیت مخالف آپریشن اور اس کے نتیجے میں کئی صیہونیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل چودہ نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی شہر رام اللہ کے قریب صیہونی کالونی جفعات آساف کی چیک پوسٹ پر صیہونی فوجی کو ٹینکر سے کچل دیا گیا جس کے نتیجے ميں وہ ہلاک اور کئی صیہونی زخمی ہوگئے۔

صیہونی میڈيا ذرائع نے اس کارروائی کو نہایت برا واقعہ قرار دیا ہے۔

صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی کو انجام دینے والے کو صیہونی فوجیوں نے گولی مار دی ہے۔

اس سے قبل بھی ایک اردنی شہری نے الکرامہ گذرگاہ کے علاقے میں صیہونیت مخالف کارروائی میں تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیاتھا ۔ اس سلسلے میں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے منصوبہ بندی کے ادارے کے سربراہ ایتمار گروف نے کہا ہے کہ ہمیں ایک بڑے داخلی چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ فوجیوں کا حوصلہ پست نہ ہونے دینا، صیہونی حکومت کے فوجی و سیکورٹی ادارے کے لئے بہت اہم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.