برانڈڈ کپڑوں و دیگر اشیاء پر سیلز ٹیکس 12 سے 15 فیصد کرنیکی تجویز مسترد

سرخ مرچ، ہلدی، ادرک کی زیادہ خریداری پر 18 فیصد جی ایس ٹی ہو گا

0 76

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو اسمگل شدہ اشیاء پکڑنے کیلئے دکانوں پر چھاپے مارنے کے اختیارات مل گئے۔فنانس بل کے مطابق اسملگنگ کی روک تھام کیلئے خاصہ دار فورس ایف بی آر کی معاونت کرے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل کا جائزہ لیا گیا اور فنانس بل میں برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔خیال رہے کہ پیش کردہ وفاقی بجٹ میں برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا 15 فیصد کرنے کی تجویزتھی۔بجٹ میں کھانے پینے کی برانڈڈ اشیاء کی زیادہ مقدارمیں خریداری پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مکھن، دیسی گھی، سرخ مرچ، ہلدی، ادرک کی زیادہ مقدارمیں خریداری پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل 24-2023 کے شق وار جائزے کے دوران حکام نے بتایا کہ ایف بی آر کو اسمگل شدہ اشیاء پکڑنے کے لیے دکانوں پر چھاپا مارنے کا اختیار مل گیا ہے، خاصہ دار فورس ایف بی آر کی معاونت کرے گی،144 کھرب 60 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیاکمیٹی نے گراؤنڈ پورٹ پر 3 دن کے اندر گڈز ڈیکلریشن کی کلیئرنس کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا اس کے لیے کم سے کم 5 دن ہونے چا ہئیں۔ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ گوشت، مچھلی، پھل، دیسی گھی، دہی، پنیر سمیت ڈبہ بند درآمدی اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ سرخ مرچ، ہلدی، ادرک کی زیادہ مقدار میں خریداری یا برانڈڈ مصالحہ جات پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آر نے 223 ارب روپے کے ٹیکس تجویز کے ہیں۔ 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس ہیں جن میں 175 ارب کے براہ راست ٹیکس ہیں۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ایل سیز کھل نہیں رہیں، 25 فیصد شرح سود پر کاروبار مشکل ہے، جب 33 روپے میں بجلی خریدیں گے تو صنعت کا پہیہ چلنا مشکل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.