سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار میں 0.58 فیصدتنزلی

گراوٹ کے باعث کاروبار 100 انڈیکس 41538.72 پوائنٹس پر بند ہوئے

0 64

کراچی (شوریٰ نیوز)سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار میں 0.58 فیصدتنزلی، گراوٹ کے باعث کاروبار 100 انڈیکس 41538.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواحصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 213.25 پوائيٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم تیزی کی یہ لہر برقرار نہ رہ سکی۔اس کے بعد دن بھر اُتار چڑھاؤ غالب رہا، جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 244.20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41538.72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.58 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 16 لاکھ 79 ہزار 101 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔مندی کے باعث سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 41782.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بندہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.