صیہونیوں کے ایک انتہائی اہم مرکز پرعراق کی مزاحمتی تنظیموں کا ڈرون حمل

0 130

عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع ایک انتہائی حساس مرکز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ منگل کی صبح کو کیا گیا ہے۔ عراق کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی اہداف پر حملوں اور دشمن کے مراکز کو تہس نحس کرنے کے سلسلے میں روز بروز اضافہ کیا جائے گا۔

پیر کی رات کو بھی عراق کی استقامتی تنظیم نے اعلان کیا کہ صیہونیوں کے ہاتھوں بچوں، خواتین اور سن رسیدہ افراد کو نشانہ بنانے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے مشرق میں ایک انتہائی اہم مرکز کو جدیدترین ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کی مزاحمتی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کے سامنے استقامت پر مبنی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.