صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے، دسیوں ہزار صیہونی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں مقوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے اندر مختلف مقامات پر قادر 2 میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ حزب اللہ کے حملوں کے بعد متعدد مقامات پر خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی حکام نے کہا ہے کہ الجلیل اور دیگر شہروں میں حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد محفوظ مقامات میں پناہ لینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔