پی ایس ایکس، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کے دوران 290 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 130 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید بہتری آئی اور اس میں مزید 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 513 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ کچھ دن مارکیٹ میں مندی رہنے کے بعد آج پھر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔