لبنان: بیروت کے علاقے ضاحیہ پر دہشتگرد صیہونی فوجیوں کی بمباری، 4 شہید اور 24 زخمی

0 115

 

لبنان کے خلاف صیہونی دہشتگردی کے باضابطہ آغاز کو ایک مہینہ مکمل ہو جانے پر اب صیہونیوں نے لبنان کے ہسپتالوں پر بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

 

العالم نیوز پورٹل نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے پیر کی شب بیروت کے ضاحیہ علاقے میں رفیق حریری ہسپتال کے قرب و جوار میں بمباری کی جس میں کم از کم چار افراد شہید اور چوبیس زخمی ہو گئے۔

 

صیہونی دہشتگردوں نے اسی طرح بیروت کے الساحل ہسپتال کو یہ کہہ کر خالی کرا لیا کہ اس کے نیچے ایک ٹنل بنا ہوا ہے۔ الساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر فادی علامہ نے صیہونیوں کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اُسے مکمل طور سے بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

 

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر حزب اللہ کے جوانوں اور صیہونی دشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سات صیہونی زخمی ہو گئے۔

 

حزب اللہ لبنان نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف کے خلاف اکتیس آپریشن انجام دیئے ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.