ویڈیو: برطانوی حکمران جماعت کا رکن شہری پر تشدد کرتا رہا

0 100

برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی نے جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد رکن پارلیمنٹ کو معطل کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی نے اپنے ایک رکن پارلیمنٹ کو اس وقت معطل کر دیا ہے جب فوٹیج سامنے آئی ہے کہ وہ ایک شخص کو زمین پر مکے مارتے ہوئے اور پھر اس پر مسلسل حملہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پارٹی نے بیان میں کہا کہ قانون ساز، مائیک ایمسبری کو میل آن لائن کی جانب سے پرتشدد واقعے کی ویڈیو شائع کرنے کے بعد "تحقیقات” تک معطل کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں 55 سالہ رکن پارلیمنٹ کو ایک دوسرے آدمی کو بار بار مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ دوسرے لوگ چیخ رہے ہیں کہ "اسے روکو”۔

مائیک ایمسبری شمال مغربی انگلینڈ میں پارلیمانی نشست کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.