ماسٹر کارڈ کا کریڈٹ کارڈز کو ری سائیکل کرنے کا عالمی منصوبہ متعارف

زیر گردش اربوں کارڈز کو لینڈ فل میں جانے سے بچایا جا نا ممکن ہو گیا ہے

0 73

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)ماسٹر کارڈ کا کریڈٹ کارڈز کو ری سائیکل کرنے کا عالمی منصوبہ متعارف ،زیر گردش اربوں کارڈز کو لینڈ فل میں جانے سے بچایا جا نا ممکن ہو گیا ہےرقم کی ادائیگیوں کی کمپنی ماسٹرکارڈ نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو ری سائیکل کرنے کے لیے ایک عالمی پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت پوری صنعت میں زیر گردش اربوں کارڈز کو لینڈ فل (کچرے کے ذخائر) میں جانے سے بچایا جا سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر برطانیہ میں کام کرنے والی آٹھ شاخوں میں برطانوی قرض دہندہ ایچ ایس بی سی ہولڈنگ کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے ماسٹر کارڈ نے کہا کہ دنیا بھر کے بینک اس پروگرام میں شامل ہونے کے قابل ہوں گے اور بڑے پیمانے پر معیشتوں کی تعمیر میں مدد کریں گے۔ماسٹر کارڈ انکارپوریٹڈ میں سائبر اور انٹیلی جنس کے صدر اجے بھلا نے کہا کہ ’ہم دنیا بھر کے تمام کارڈ جاری کرنے والوں کو اپنے ساتھ شراکت کی دعوت دے رہے ہیں، چاہے وہ کسی بھی علاقے میں ہوں، اپنے صارفین کو کارڈ ری سائیکلنگ کی پیشکش کریں۔منصوبے کے تحت ماسٹر کارڈ ایچ ایس بی سی کو کترنے والی مشینیں فراہم کرے گا، جن میں سے ہر ایک مشین 10 ہزار کارڈ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو کہ 50 کلوگرام (110 پاؤنڈ) پلاسٹک کے برابر ہے۔مشین بھر جانے کے بعد کارڈ کے فضلے کو پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کی سہولت میں منتقل کر دیا جائے گا۔ماسٹر کارڈ کی جانب سے منصوبے کے حوالے سے مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔یہ پائلٹ پروجیکٹ ابتدائی طور پر 6 ماہ تک چلے گا، صارفین کو بشمول حریفوں کے کارڈ کے کسی بھی پلاسٹک کارڈ کو ری سائیکل کرنے کی اجازت دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.