عازمین حج کیلئے پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس کا آغاز

یہ گاڑیاں خود کار طریقے سے چلنے والی شٹل بس سروس کے تجربے کا حصہ ہیں

0 80

مکہ مکرمہ ( شوریٰ نیوز ) عازمین حج کی سہولت کے لئے پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس شروع کی گئی ہے۔روایتی ٹرانسپورٹ سروس کے علاوہ عازمین حج کی سہولت کی خاطر رواں سال حج کے موقع پر خود کار ڈرائیونگ بس سروس متعارف کرائی گئی ہے۔یہ گاڑیاں خود کار طریقے سے چلنے والی شٹل بس سروس کے تجربے کا حصہ ہیں، جدید طریقے سے چلنے والی یہ گاڑیاں پہلی بار ضیوف الرحمان کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ہے۔سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ انسان ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم خرچ بھی ہے۔مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خود کار ڈرائیونگ بس میں 11 افراد کیلئے سیٹیں نصب ہیں اور یہ بس چھ گھنٹے تک ایک چارج سے چل سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.